Media Network Pakistan
لاہور(ایم این پی) خاور مانیکا کے بیان پر ذلفی بخاری کا رد عمل آگیا۔ خاور مانیکا کے بشری بی بی سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ذلفی بخاری نے خاور مانیکا کو بد دیانت اور کرپٹ کسٹم آفیسر قرار دے دیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں ذلفی بخاری نے کہا کہ پاکستانی سیاست گڑھوں سے نیچے گر گئی۔
انہوں نے کہا کہ شاہ زیب خانزادہ کا معروف کرپٹ کسٹم آفیسر کے ساتھ گٹر شو۔ بلکل بے شرم باتیں عمران خان کو بدنام کرنے کے لیے ہو رہی ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ ہم نے صرف بغض عمران خان میں سارا اخلاق کھو دیا ہے۔ ذلفی بخاری نے مزید کہا کہ اگر شوز میں اغوا اور جبری طور پر انٹرویو کرنا افسوسناک تھا، تو یہ شرمناک ہے۔ ہم کب اپنے سروں کو گٹر سے باہر نکالیں گے اور ایک ایسے ملک کو ٹھیک کرنے کی طرف کام کریں گے جسے ہر ممکن مدد کی ضرورت ہے۔