سردیوں میں بھی بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاریاں

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی) سردیوں میں بھی بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاریاں، عوام پر 40 ارب روپے کا بوجھ ڈالے جانے کا امکان، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا سے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کر دی۔ تفصیلات کے مطابق گرمیوں کا موسم ختم ہونے کے بعد بجلی کا استعمال انتہائی کم ہو جانے کے باوجود عوام پر اربوں روپے کا مزید بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سینٹرل پاور پارچیزنگ ایجنسی نے نیپرا میں درخواست دائر کی ہے، جس میں بجلی مہنگی کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ نیپرا سے درخواست کی گئی ہے کہ اکتوبر 2023 کیلئے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 3 روپے 53 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی اجازت دی جائے۔ نیپرا کی منظوری کی صورت میں بجلی صارفین کی جیبوں سے مزید 40 ارب روپے نکلوائے جائیں گے۔
تاہم اس اضافے کا اطلاق کراچی کے بجلی صارفین پر نہیں ہو گا۔ بتایا گیا ہے کی سی پی پی اے کی جانب سے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر نیپرا 29 نومبر کو سماعت کرے گا۔ دوسری جانب نگران وزیر توانائی نے محمد علی نے ملک میں بجلی کے اصل نرخ کے حوالے سے وضاحت جاری کی ہے۔ نگران وزیر توانائی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس وقت ملک میں بجلی کے یونٹ کی اوسط قیمت 90 روپے ہونے کی بات درست نہیں ہے، بجلی کے یونٹ کی اصل اوسط قیمت 42 روپے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں