لاہور(ایم این پی)سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی ہدایت پر شہیدکانسٹیبل محمد آصف کی برسی کے موقع پر لاہور پولیس کی گارڈکی شہید کی قبر پر حاضری۔پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہیدکی قبر کو سلامی دی۔لاہور پولیس کے دستے نے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔شہداء کی فیملیز سے ہمارا مضبوط رشتہ ہے، ان کی دیکھ بھال کا سلسلہ جاری رہے گا۔ سربراہ لاہور پولیس.شہداء کے خاندانوں کی ویلفیئرکیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں.شہدائے پولیس کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ قیام امن کیلئے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔شہدائے پولیس نے ملکی سلامتی اورشہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔شہداء کے نقش قدم پر چلتے ہوئے فرض کی راہ میں جان قربان کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔لاہور پولیس کا ہر جوان سماج دشمن عناصر کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑا ہے.
شہیدکانسٹیبل محمد آصف کی برسی کے موقع پر لاہور پولیس کی گارڈکی شہید کی قبر پر حاضری
Media Network Pakistan