لاہور چیمبر میں ایمازون ٹریننگ پر ورکشاپ

Media Network Pakistan

لاہور (ایم این پی)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے آئی ٹی انفراسٹرکچر نے ایمازون ٹریننگ پر ایک ورکشاپ منعقد کی جس میں ماہرین اور طلبا کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ عبدالوہاب، عماد ملک، سائرہ انصاری، شکیل انجم اور دیگر ماہرین نے شرکاءکو اس حوالے سے بیش قیمت معلومات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ایمازون کے ذریعے پاکستانی مینوفیکچررز کس طرح اپنی مصنوعات بین الاقوامی سطح پر فروخت کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی مصنوعات معیاری ہیں اور ان ی عالمی منڈی میں بہت زیادہ ڈیمانڈ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مینوفیکچررز کو اس حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک کی مصنوعات کی زیادہ ڈیمانڈ ہے جبکہ شعور و آگاہی کے فقدان کی وجہ سے پاکستانی مینوفیکچررز اپنی مصنوعات متعارف نہیں کرواپارہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ہمسایہ ممالک لوکل پراڈکٹ کو سپورٹ کرکے بے تحاشہ زرمبادلہ کمارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو پہلے پتا ہی نہیں تھا کہ ایمازون کے ذریعے بزنس سٹارٹ کہاں سے کرنا ہے لیکن اس ورکشاپ سے سب کو معلومات حاصل ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ورچول ورلڈ میں یہ معنی نہیں لگتا کہ کس خطے میں بیٹھے ہوئے ہیں اور مصنوعات دوسرے خطوں میں کیسے فروخت کی جاسکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں