Media Network Pakistan
لاہور(ایم این پی)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور کی ہدایت اشتہاریوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ.انچارج جینڈر سیل صدر ڈویژن عائشہ اعظم نےاپنی ٹیم کے ہمراہ زیادتی کےمقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم صابرکو گرفتار کر لیاگیا۔
گرفتار ملزم نے 2020 میں طاہرہ بی بی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد روپوش ہو گیا تھا۔ اشتہاری ملزم کو جدید ٹیکنالوجی،سی سی ٹی وی کیمروں اور آئی ٹی ایکسپرٹ کی مدد سے ضلع جھنگ سے گرفتار کیا گیا۔جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گیں۔شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعودچوہدری کی طرف سے جینڈر سیل صدر ڈویژن پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان۔