لاہور(ایم این پی)انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز/ شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی کا عمل جاری.ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کی زیر صدارت تبدیلی تفتیش بورڈ کا انعقاد.تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ میں ڈویژنل ایس پیز کی شرکت .تبدیلی تفتیش بورڈ میں قتل، زیادتی، اغواء، ڈکیتی،چوری، چیک ڈس آنر اور فراڈ کے 26مقدمات زیر بحث آئے.تبدیلی تفتیش بورڈ میں تفتیشی افسران اور فریقین نے اپنے اپنے موقف سے افسران کو آگاہ کیا.مدعیہ حنیفہ بی بی اور عاشق علی قتل، خالد محمود اقدام قتل جبکہ تجمل حسین اغواء کے مقدمات کی تفتیش تبدیلی کے لیے پیش ہوئے،مدعی عنصب عظیم اور اکرام اللہ ڈکیتی، آصف شہزاد اور سرفراز خان چوری، ذوالکیف اور عبد الشکور چیک ڈس آنر اور ناصر علی دھوکہ دہی کے مقدمات کی تفتیش تبدیلی کے لیے پیش ہوئے،بورڈ میں افسران نے دونوں فریقین کو سننے کے بعد تبدیلی تفتیش سے متعلق موقع پر احکامات جاری کیے.مقدمات میں ناقص تفتیش ثابت ہونے پر متعدد تھانوں کے تفتیشی افسران کی سرزنش اور شوکاز نوٹس جاری.دوران تفتیش میرٹ پر سمجھوتہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، شہریوں کو بروقت اور میرٹ پر انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے ، ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری.
شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی کا عمل جاری
Media Network Pakistan