ایس پی اقبال ٹاؤن ارتضی کمیل کا تھانہ شیراکوٹ۔نواں کوٹ کا دورہ

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی)ایس پی اقبال ٹاؤن ارتضی کمیل کا تھانہ شیراکوٹ۔نواں کوٹ کا دورہ .تھانہ جات کے ریکارڈ اور اہلکاران و افسران کی حاضری کو چیک کیا.محرر تھانہ کو تمام تر ریکارڈ کی بروقت تکمیل کرنے کی ہدایت کی .حوالات کی صفائی اور قیدیوں کی حفاظت کے اقدامات کا جائزہ لیا.تھانہ کی حفاظت پر مامور اہلکار کو الرٹ رہنے کی ہدایات دیں.گیٹ پر موجود انٹری رجسٹر کو چیک کیا.تھانہ میں لگے کیمروں کو چیک کیا اور فنکشنل حالت میں رکھنے کی ہدایت دی.غیر قانونی حراست ,زیر حراست ملزمان پر تشدد اور نجی ٹارچر سیل جیسے اقدامات ہرگز برداشت نہیں کیے جائیں گے .فرنٹ ڈیسک پر موصول ہونے والی درخواستوں کو فوری برائے کاروائی متعلقہ افسران کے حوالے کریں .کرایہ داران اور پرائیویٹ ملازمان کے اندارج کو یقینی بنائیں.تھانہ جات کے مالخانہ اور صفائی کو چیک کیا,صفائی کو بہتر رکھنے کی ہدایات دیں.افسران ماتحت اہلکاران کے ساتھ اچھے رویے سے پیش آئیں.عوام الناس کے ساتھ تحمل مزاجی اور احترام سے پیش آئیں. تھانہ میں آنے والے عوام الناس کو ہر صورت صاف ستھرا اور منظم ماحول فراہم کریں گے.تھانہ میں آنے والے عوام الناس کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور اولین ترجیحات پر عوام الناس کے مسائل کو حل کریں.. ایس پی اقبال ٹاؤن ارتضی کمیل

اپنا تبصرہ بھیجیں