Media Network Pakistan
لاہور(ایم این پی)ڈی آئی جی انویسٹی عمران کشور کی ہدایت پر انویسٹی گیشن پولیس کی کارروائی.انچارج انویسٹی گیشن ہنجروال عاطف سلطان خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ 2گمشدہ بچیاں8سالہ زلیخہ اور10سالہ خدیجہ کو بحفاظت تلاش کر کے ورثاء کے سپرد کر دیا . گمشدہ بچیوں کو سی سی ٹی وی کیمرون اور ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے تلاش کیا گیا،انچارج انویسٹی گیشن عاطف سلطان خان،گمشدہ بچیوں کی بحفاظت بازیابی پر ورثاء کا پولیس ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار،شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے,ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری کی طرف سے ہنجروال پولیس ٹیم کو شاباش.