ر لاہور پولیس کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی)سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی خصوصی ہدایت پر لاہور پولیس کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری۔شہیدکانسٹیبل محمد خالدکی برسی کے موقع پرپولیس گارڈ نے شہید کی قبر پر حاضری دی۔لاہور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہیدکی لحد کو سلامی پیش کی۔لاہور پولیس کے دستے نے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔شہید کی خدمات کے اعتراف میں منعقدہ تقریب میں شہید کی فیملی بھی شریک تھی۔شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے پولیس کے شہداء قوم کے ہیرو ہیں۔سربراہ لاہور پولیس.لاہور پولیس کے 300 سے زائد بہادر شہداء نے امن و امان کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف لڑتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ان جوانوں نے اپنے آج کو وطن عزیز پر قربان کر کے ہمارے کل کو محفوظ بنایا ہے۔پولیس فورس کا امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کو شکست دینے میں شاندار کردار رہا ہے۔سی سی پی او لاہور.ہمیں فرائض کی بجا آوری میں جان بھی دینی پڑے تو کبھی دریغ نہیں کریں گے۔بلال صدیق کمیانہ

اپنا تبصرہ بھیجیں