سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ساڑھے 6 سال بعد 53 ہزار کی حد بحال

Media Network Pakistan

کراچی(ایم این پی) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ساڑھے 6 سال بعد 53 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔

کاروبار کے دوران سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ہے، سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی خریداری کے باعث100انڈیکس466 پوائنٹس اضافہ کیساتھ بند ہوا۔

سٹاک مارکیٹ میں 466 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 53 ہزار 123 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز 100 انڈیکس 314 پوائنٹس اضافے کے بعد 52 ہزار 656 پر بند ہوا تھا۔

خیال رہے کہ 100 انڈیکس اس پہلے مئی 2017 میں دوران ٹریڈنگ 53 ہزار 127 پوائنٹس کی سطح پر تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں