لاہور(ایم این پی) معروف ٹی وی ہوسٹ و اداکارہ رباب ہاشم نے کہا ہے کہ ” میرا جسم، میری مرضی” بالکل درست نعرہ ہے، لوگ اس کا مفہوم بدل دیتے ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ رباب ہاشم نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کے دوران شادی، کیریئر اور فیمنزم سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔
پروگرام کے دوران رباب کا کہنا تھا کہ میں انتہائی سخت قسم کی ’فیمنسٹ‘ ہوں اور میں “میرا جسم، میری مرضی” کے نعرے سے بھی اتفاق کرتی ہوں، “میرا جسم، میری مرضی‘ نعرہ بالکل درست ہے، بعض لوگ اپنے مطلب کیلئے اس کا مفہوم تبدیل کر دیتے ہیں۔
شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ میں نے کورونا کے دور میں سادگی سے شادی کی اور میری شادی بظاہر تو ارینج میرج تھی لیکن درحقیقت میں نے پسند کی شادی کی۔
شوبز کیریئر کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ 2017 میں اداکاری سے کچھ بریک لی، شادی کے دو سال تک پاکستان میں ہی رہی، پھر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) منتقل ہوگئی لیکن اب جلد ہی دوبارہ شوبز میں کام کرنے کیلئے واپس وطن آؤں گی۔