مرتضیٰ سولنگی کا ایئربیس پر حملہ ناکام بنانے پر جری جوانوں کو خراج تحسین پیش

Media Network Pakistan

اسلام آباد(ایم این پی) نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے میانوالی ٹریننگ ایئر بیس پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے والے بہادر جری جوانوں کو خراج تحسین کیا۔

نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا، بہادر جری جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں، حملہ ناکام بنانے والے سکیورٹی فورسز کے جوان قوم کے ہیرو ہیں۔

مرتضیٰ سولنگی نے مزید کہا کہ دہشت گرد چاہے کتنے نام بدلیں، قوم اور بہادر افواج انہیں نہ صرف اچھی طرح جانتے ہیں بلکہ ان کے مذموم مقاصد کو پہلے کی طرح ناکام بنائیں گے۔

نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں