لاہور ( امجد علی برکت) ویسٹ مینجنمنٹ کمپنی کے ڈمپر سڑکوں پرموت بانٹنے لگے۔شالیمارٹائون میں زون21 کی گاڑی نے واہگہ زون ایل ڈبلیو ایم سی سیکنڈ شفٹ کے2ورکرزکوکچل ڈالا۔ایک موقع پرجاں بحق،ایک کی حالت تشویشناک۔ذرائع کے مطابق واہگہ زون کے غریب ورکرز تنخواہ لے کرواپس آرہے تھے کہ تیز رفتار ایل ڈبلیوایم سی گاڑی نمبرایچ اے29 نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میںایک ورکرزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی دم توڑگیاجبکہ دوسرے کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔گاڑی کا ڈرائیورموقع سے فرارہوگیا۔لوگوں نے ہیلپرکوپکڑلیا۔زخمی ورکراورجاں بحق ورکرکی لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔فیلڈ منیجرنعمان،زونل آفیسر احمدجائے وقوعہ پرنہ پہنچ گئے۔متعلقہ ایم وی آئی جس کے انڈرگاڑی کام کررہی ہے زون سے غائب ہوگیاہے۔متوفی اورزخمی غریب ورکرزکے لواحقین کابھی تاحال کچھ پتا نہیں چل سکا ہے۔عوامی سماجی حلقوں نے غریب ورکرکی جان لینے والے ڈرائیورکیخلاف سخت قانونی کارروائی اوربدمست افسران کا قبلہ درست کرنے کامطالبہ کردیا۔
ایل ڈبلیوایم سی کی گاڑیاں سڑکوں پر موت بانٹنےلگے.
Media Network Pakistan