لاہور(ایم این پی)لاہور پولیس کا شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور قیام امن کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ سرچ آپریشنز کاسلسلہ جاری۔لاہور پولیس نے رواں سال میں اب تک5477سرچ آپریشنز کئے ہیں۔ سربراہ لاہور پولیس .سرچ آپریشنز کے دوران144271گھروں،73134کرایہ داروں جبکہ580629اشخاص کو چیک کیا گیا۔ دوران سرچ آپریشن252ہوٹلز،60گیسٹ ہاوسز108ہوسٹلزاور7744دکانیں چیک کی گئیں۔ دوران سرچ آپر یشنز کرایہ داری ایکٹ کے تحت1023اشخاص کے خلاف کارروائی کی گئی۔ منشیات کے48، ناجائز اسلحہ کے154جبکہ 55/109 ضابطہ فوجداری کے تحت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے3730افراد کو حراست میں لیا گیا۔ اسی طرح دوران سرچ آپریشنز70اشتہاری مجرمان کی گرفتار ی عمل میں لائی گئی۔ شہر میں قانون شکن عناصرکا خاتمہ کرکے قانون کی رٹ قائم کرنے کے ساتھ ساتھ یہاں امن و امان برقرار رکھا جائے گا۔شرپسند و قانون شکن عناصر کا تمام ریکارڈ ان کے کریکٹر سرٹیفیکیٹس میں درج کیا جا رہا ہے۔مجرمانہ ریکارڈ کی وجہ سے شرپسند عناصر کو نہ تو غیر ممالک کا ویزہ اور نہ ہی ملازمت مل سکے گی۔قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔لاہور پولیس قانون کی پاسداری کیلئے ہمہ وقت الرٹ ہے۔بلال صدیق کمیانہ
لاہور پولیس کا شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور قیام امن کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ سرچ آپریشنز کاسلسلہ جاری۔
Media Network Pakistan