ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور کی ہدایت پرجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور کی ہدایت پرجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں.انچارج انویسٹی گیشن نواب ٹاؤن انسپکٹر محمد نواز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوۓ ڈکیت گینگ کے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں ڈکیت گینگ کا سرغنہ صاحب دین اور اس کا ساتھی شہریار شامل۔ملزمان کے قبضہ سے 15عدد موبائل فونز ,3 لاکھ نقدی,شہریوں سے گن پوائنٹ پر چھینے گۓ 11عدد موٹر سائیکل اور ناجائز اسلحہ برآمد، ملزمان نے دوران تفتیش 20سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا،ملزمان گن پوائنٹ پر شہریوں کو وارداتوں کا نشانہ بناتے تھے۔انچارج انویسٹی گیشن جنوبی چھاؤنی محمد اشرف نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوۓ ڈکیت گینگ کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا.گرفتار ملزمان میں ڈکیت گینگ کا سرغنہ اویس اور اس کا ساتھی شہیر شامل۔گرفتار ملزمان سے، موبائل فونز، نقدی اور ناجائزاسلحہ برآمد۔ ملزمان کوجدید ٹیکنالوجی، سی سی ٹی وی کیمروں اور آئی ٹی ایکسپرٹ کی مدد سے گرفتارکیا گیا۔جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری کی پولیس ٹیم کو شاباش۔

اپنا تبصرہ بھیجیں