میچوں پر آن لائن جواء کروانے والے بکیوں /جواریوں کا نیٹ ورک بریک

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی)انٹرنیشنل کرکٹ ورلڈ کپ کے میچوں پر آن لائن جواء کروانے والے بکیوں /جواریوں کا نیٹ ورک بریک۔لیاقت آباد پولیس کی کارروائی۔ آن لائن ایپ Bet Pro کے زریعے جواء کروانے والے 5 بکیے/جواریے گرفتار۔ گرفتار ملزمان میں عبدالحفیظ، حسیب رفیق، رضوان، پرویز اور حسیب صدیق شامل۔ ملزمان کے قبضے سے جوئے میں استعمال ہونے والے 8 قیمتی موبائل فونز، 2 کاریں، LED اور داؤ پر لگی رقم برآمد۔ ملزمان کے موبائل فونز میں کڑوڑوں روپے کے آن لائن جوئے کی ٹرانزیکشن کے شواہد موجود۔ ملزمان کا آن لائن ایپ Bet Pro کے مختلف اکاؤئنٹس کے زریعے کرکٹ میچوں پر جواء لگانے کا اعتراف۔ ملزمان جوئے کی رقم آن لائن مختلف بینک اکاؤئنٹس و موبائل اکاؤئنٹس میں ٹرانسفر کرتے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے برآمدہ رجسٹرز میں کڑوڑوں روپے کے جوئے کی رقم کے ہیرپھیر کے شواہد بھی موجود۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ ایس پی عمارہ شیرازی کا ایس ایچ او لیاقت آباد اور پولیس ٹیم کو شاباش۔

اپنا تبصرہ بھیجیں