لاہور(ایم این پی)معروف اداکارہ صنم سعید نے پاکستان سے بڑے پیمانے پر افغان مہاجرین کی بے دخلی کے خلاف تشویش کا اظہار کیا ہے۔
صنم سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ “پاکستان میں پناہ لینے والے افغان مہاجرین کو زبردستی ملک بدر کرنے سے ہمارے بنیادی مسائل حل نہیں ہوں گے”۔
Deporting refugees who seek shelter here will not make our fundamental issues go away. It looks like we are deflecting blame from challenges that the govt or the country overall is facing. At a time like this in the world right now, we need to show more mercy. @GovtofPakistan
— Sanam Saeed (@sanammodysaeed) November 1, 2023
اداکارہ نے کہا کہ “مجھے ایسا لگتا ہے کہ ہماری حکومت ملک کو درپیش چلینجز اور مسائل سے نمٹنے کے بجائے ہماری توجہ کسی اور طرف منتقل کررہی ہے”۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ “اس وقت دُنیا میں جو حالات چل رہے ہیں، اُن کو دیکھتے ہوئے ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ ہمدری اور رحم کرنے کی ضرورت ہے”۔
صنم سعید نے اپنی پوسٹ میں حکومتِ پاکستان کے آفیشل ایکس اکاوْنٹ کو بھی ٹیگ کیا۔