ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی ہدایت اشتہاریوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی ہدایت اشتہاریوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ.انچارج انویسٹی گیشن سندر معظم الیاس چیمہ نےاپنی ٹیم کے ہمراہ قتل ,اقتدام قتل کےمقدمہ میں مطلوب 6 خطرناک اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار اشتہاری ملزمان میں اقبال، اشفاق، اویس، زبیر، بابر اور خالد شامل۔گرفتار ملزمان کی مقتول عثمان اور فلک شیر سے بجلی کی تار لگانے پر تلخ کلامی ہوئی،جس پر ملزمان نے فائرنگ کر کےعثمان کو قتل اور فلک شیر کو زخمی . اشتہاری ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی،سی سی ٹی وی کیمروں ،سیف سٹی کیمروں اور آئی ٹی ایکسپرٹ کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گیں۔شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور کی طرف سے پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان۔

اپنا تبصرہ بھیجیں