Media Network Pakistan
لاہور(ایم این پی)پتوکی کے معروف ریسٹوریٹ ”ایٹ اینڈ میٹ“ کا مالک بجلی چوری کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار .چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر ریجن بھرمیں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے، آپریشن کے سلسلے میں لیسکو حکام کی جانب سے پتوکی کے علاقے میں چھاپہ مارا گیا اس دوران پتوکی کے معروف ریسٹورنٹ ”ایٹ اینڈ میٹ“ کا مالک بجلی چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، ملزم لیسکو کی ڈائریکٹ سپلائی سے کنڈا لگا کر بجلی چوری کر رہا تھا، جس کے بعد لیسکو حکام کی جانب سے پولیس کو طلب کیا گیا، پولیس نے موقع سے ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزم کے خلاف بجلی چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔