لاہور (ایم این پی) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور نے ایک ٹیم کے ہمراہ ہیلی کالج آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا جہاں لاہور چیمبر کے لیے ایک مستقل چیئر مختص ہے۔لاہور چیمبر کے صدر نے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرنے کے علاوہ پرنسپل ہیلی کالج آف کامرس ڈاکٹر حافظ ظفر احمد سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ لاہور چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کی رکن فریحہ یونس، سیکرٹری جنرل شاہد خلیل اور پروفیسر سعدیہ فاروق بھی اس موقع پر موجود تھے۔ملاقات کے دوران ڈیمانڈ پر مبنی تحقیق کے ذریعے صنعتی شعبے بالخصوص ایس ایم ایز کو سپورٹ کرنے کے لیے انڈسٹری اکیڈمی لنکیج کو فروغ دینے پر بات چیت ہوئی۔کاشف انور نے پرنسپل ہیلے کالج سے درخواست کی کہ لاہور چیمبرکے ممبران کو ہیلی کالج آف کامرس کے متعارف کرائے جانے والے نئے پروگراموں سے فائدہ اٹھانے میں سہولت فراہم کی جائے۔پرنسپل ڈاکٹر حافظ ظفر احمد نے لاہور چیمبر کے صدر کو 14 نومبر کو ہیلی کالج آف کامرس کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے بین الاقوامی سیمینار میں شرکت کی دعوت دی۔انہوں نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے لیے ایک کمرہ اور ایک وال مختص کرنے کا اعلان بھی کیا۔ ڈاکٹر حافظ ظفر احمد نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو ہیلی کالج آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں پروگرام منعقد کرنے کی دعوت بھی دی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی فیڈ بیک مسائل کے حل میں مددگار ثابت ہوگی۔صدر لاہور چیمبر کاشف انور نے ہیلی کالج میں ایل سی سی آئی چیئر کا بھی دورہ کیا جو کہ ایل سی سی آئی کے ممبران کے لیے وقف ہے۔ اس موقع پر سیمینارز اور کانفرنسز سمیت مختلف اقدامات مشترکہ طور پر کرنے پر بھی بات چیت ہوئی۔آخر میں پرنسپل ہیلی کالج آف کامرس نے لاہور چیمبر کے صدر کو گلدستہ پیش کیا۔
لاہور چیمبر کے صدر کا ٹیم کے ہمراہ ہیلے کالج آف کامرس کا دورہ
Media Network Pakistan