لاہور ( ایم این پی) پاکستان مسلم لیگٟ ن کے رہنماملک عمران اللہ اعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف پاکستان میں رہنے والے 23کروڑ عوام کی آخری امید ہیں ۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگٟنٞکی حکومت نے اپنے دور حکومت میں لاکھوں نوجوانوں میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے تھے مگر ہمارے مخالفین نے اپنے دور میں نوجوانوں میں ناچ گانا متعارف کرایا تھا جبکہ میاں نواز شریف قوم کی امیدوں کا مرکز اور محور ہے اور پاکستانی عوام کے لیے امید کی آخری کرن ہیں ۔پاکستان میں تمام بڑے منصوبے میاں نواز شریف کے مرہون منت ہیں۔میاں نواز شریف کے دور حکومت میں عوام خوشحال تھی اور ہر آدمی دو وقت کی روٹی کھاتا تھا مگر آج صورتحال اس کے برعکس ہے اور عوام سخت مشکلات کا شکار اور پریشانی میں مبتلا ہے ۔انشااللہ میاں نواز شریف کی آمد سے ملک بھر میں مہنگائی کی جو لہر جاری ہے اس پر قابو پا لیا جائے گا اور لوگ جلد اس سے چھٹکارا حاصل کر لیں گے۔
23کروڑعوام کی امیدنواز شریف ہیں.ملک عمران اعوان
Media Network Pakistan