آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نزیر کا ڈسٹرکٹ جیل رحیم یار خان کا دورہ

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی)آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نزیر کا سالانہ انسپکشن کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ جیل رحیم یار خان کا دورہ . ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رحیم یار خان جناب چوہدری انوارالحق اور ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان جناب شکیل بھٹی سے ملاقات . جیل ریفارمز ، قیدیوں کی ویلفیئر اور حوالاتیوں کے زیر سماعت کیسز کے حوالے سے تبادلہ خیال.آئی جی جیل خانہ جات کی ڈسٹرکٹ جیل رحیم یار خان آمد پر چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی ہے۔اس دورے کے دوران آئی جی جیل خانہ جات کی جانب سے وارڈر گارد کی سلامی اور پریڈ ، خواتین وارڈ ، نو عمر وارڈ ، قیدی و حوالاتی بارکس ، کچن ، ہسپتال ، غلہ گودام ، جیل فارم ، وارڈرز لائن اور وارڈرز میس کا تفصیلی معائنہ کیا گیا اور ان کے معیار اور کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

اس موقع پر آئی جی جیل خانہ جات کی جانب سے اسیران ، اسیران کے لواحقین اور جیل ملازمین کی فیملیز کو معیاری اشیاء ضرورت کی کم نرخوں پر فراہمی کیلئے جیل میں یوٹیلیٹی اسٹور کا افتتاح بھی کیا گیا ہے۔آئی جی جیل خانہ جات کی جانب سے جیل عمارت کی تزئین و آرائش کے ساتھ ساتھ ایک نئی خواتین بارک اور 240 اسیران کیلئے ایک ڈبل سٹوری نئی بارک تعمیر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسیران کے واش رومز میں ٹالز لگانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔اس موقع پر جیل ہسپتال کی نئی عمارت ، افسران و ملازمین کیلئے مزید رہائشوں اور نئی وارڈرز لائن کی تعمیر کیلئے بھی تخمینہ لگوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔گیس کی لوڈ شیڈنگ کی صورت میں اسیران کو کھانے کی بروقت فراہمی کیلئے لکڑی کے استعمال کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

آئی جی جیل خانہ جات کی جانب سے سلامی اور کٹ پریڈ میں شامل اہلکاران کیلئے پچاس پچاس ہزار انعام کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔اس دورے کے دوران آئی جی جیل خانہ جات کی جانب سے اسیران کو درپیش مسائل دریافت کرتے ہوئے انکے حل کیلئے فوری عملی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نزیر کی جانب سے سیکیورٹی ، ڈسپلن اور صفائی ستھرائی سمیت مجموعی جیل انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سپرنٹینڈنٹ جیل کامران حیدر اعوان کو مزید بہتری کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس موقع پر اے آئی جی سیکیورٹی اینڈ ڈسپلن میاں عنصر بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں