لاہور(امجد علی برکت)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کا کہنا ہے کہ بجلی کے ترسیلی نظام کی بہتری اور صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے ریجن بھر میں اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے۔اس حوالے سے چیف انجینئر او اینڈ ایم (ٹی اینڈ جی) کے زیرنگرانی جی ایس او کی ٹیمیں سالانہ مرمتی اور ترقیاتی کاموں کے علاوہ بھی سسٹم کو مکمل طور پر مستحکم اور مظبوط رکھنے کے لئے بے شمار کام سر انجام دے رہی ہیں۔جی ایس او سرکل کی ٹیموں نے رواں سال کے ماہ اکتوبرمیں لیسکو کے 132کے وی سسٹم کے جو مرمتی کام سر انجام دئیے ان میں سی ٹی کی تبدیلی،بیٹری بینک کی تبدیلی، ریلے کی تبدیلی،آؤٹ گوئینگ پینل کی تبدیلی، 63جگہوں پر تھرموویژن ہاٹ اسپاٹ کو ٹھیک کی گیا، B-4کنکشنز کے KWHمیٹرز چیک کئے گئے،1پاور ٹرانسفارمر نیا لگایا گیا اور 1پاور ٹرانسفارمر کو اپ گریڈ کیا گیا،فائر فائٹنگ ریہرسل کروائی گئی،سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیا گیا،، ڈسک انسولیٹر کی واشنگ،خراب ڈسک انسولیٹر کی تبدیلی،جمپرز کی تبدیلی، کنڈکٹر کی مرمت اورتبدیلی،ٹرانسمیشن لائن اور ٹرانسفارمرز پر انتہائی اہم خرابیوں کی نشاندہی اور ان کا تدارک، کنٹرول روم اور اس میں موجود پینلز کی صفائی، اور اس کے علاوہ اُن گھروں کو نوٹس بھجا گیا جو کہ 132Kvلائن کے نیچے غیر قانونی طور بنائے گئے ہیں۔چیف انجینئر او اینڈ ایم(ٹی اینڈ جی)کا کہنا ہے کہ سسٹم کی بہتری کے کام جاری ہی جس پر لیسکو انتظامیہ تمام فیلڈ اسٹاف کی کارکردگی کو سراہتی ہے۔ چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کا کہنا ہے کہ لیسکو سسٹم کو درپیش تمام رکاوٹیں ختم کرنے کے اپنے ٹارگٹ پر بھرپور طریقے سے کام میں مصروف عمل ہے اورسسٹم کو مزید مظبوط اور بہتر بنانے کے لئے لیسکو نے بہت سے ٹھوس اقدامات کئے ہیں جس کے باعث صارفین کو بلاتعطل بجلی فراہم کی جارہی ہے۔
بجلی کی بہتر ترسیل اور صارفین کوسہولیات کےلیے اصلاحات جاری۔لیسکو چیف
Media Network Pakistan