لاہور(ایم این پی)پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کی بنگلہ دیش روانگی.دورے میں تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے انٹرنیشنل شامل .ندا ڈار کی قیادت میں پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم جمعرات کی شب بنگلہ دیش روانہ ہوگی جہاں وہ تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی یہ میچز 25 اکتوبر سے10 نومبر تک چتوگرام اور ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے۔پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے دورے کی تیاری چھ روزہ کیمپ میں کی ۔بارش کی وجہ سے یہ ٹریننگ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے باب وولمر انڈور سکول میں رہی۔ پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی عالمی رینکنگ میں اسوقت آٹھویں نمبر پر ہے جبکہ بنگلہ دیش کا نمبر نواں ہے۔ آئی سی سی چیمپئن شپ میں پاکستان اسوقت بارہ میچوں میں بارہ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ اس نے چھ میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ چھ میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔بنگلہ دیش نے ابتک نو میچوں میں صرف ایک جیتا ہے ایک ٹائی ہوا ہے تین ہارے ہیں اور چار بارش کی نذر ہوئے ہیں۔
پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کی بنگلہ دیش روانگی
Media Network Pakistan