Media Network Pakistan
لاہور(ایم این پی)ایف آئی اے کی خصوصی عدالت کا اہلکارمیاں محمد شہزاد بجلی چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا.تاجپورہ سب ڈویژن کے علاقے برکت پارک میں لیسکو ٹیم نے دوران چیکنگ محمد شہزادنامی شخص کو لیسکو کی ڈائریکٹ سپلائی سے کنڈا لگا کر بجلی چوری کرتے پکڑ لیا، ملزم محمد شہزاد ایف آئی اے کی خصوصی عدالت کا ملازم ہے جس نے بجلی چوری کرکے قومی خزانے کو ایک لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا، لیسکو ٹیم نے بجلی چوری میں استعمال ہونے والی تار قبضے میں لے کر ملزم کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست تھانہ غازی آباد میں دائر کردی گئی ہے۔