شہر لاہور میں سرگرم کار اور موٹر سائیکل چور وسنیچر گینگ گرفتار

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی)شہر لاہور میں سرگرم کار اور موٹر سائیکل چور وسنیچر گینگ گرفتار.ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی ملک کی ایس پیAVLS رانا زاہد حسین کے ہمراہ الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے نمائندوں سے اہم گفتگو، شہر لاہور میں سرگرم کار اور موٹر سائیکل چور وسنیچر گینگ گرفتار.اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف صدر ڈویژن کے ڈی ایس پی مہدی کاظمی اور ان کی ٹیم نے17 ریکارڈ یافتہ ملزمان کو شب و روز محنت کے بعد گرفتار کیا، گرفتار ہونے والے ملزمان میں محمد عقیل، علی اکبر، علی حسنین، محمد نعمان، نصیب علی، حفیظ، مزمل، آصف،حیدر، سلمان، عادل، جنید، محمد بلال، ریاض عرف راجو، عبداللہ، محمد عمران اور محمد عباس شامل ،ملزمان کے قبضہ سے8کروڑ روپے مالیت کی 150 مختلف وہیکل،4 رائفلیں جدید، 6 پسٹل ،درجنوں گولیاں، لیپ ٹاپ اور موبائل فونز برآمد.ملزمان لاہور کے مختلف علاقوں سے وہیکل سنیچنگ/چوری کرکے دوسرے اضلاع اور صوبوں میں لے جا کر سستے داموں فروخت کر دیتے تھے.ملزمان کا وہیکل سنیچنگ و چوری کے ساتھ ساتھ سرقہ بالجبر کی وارداتیں کرنے کا بھی انکشاف، مزید تفتیش جاری ،ملزمان لاہور کے مختلف علاقوں میں شہریوں کے ساتھ اسلحہ کے زور پر وارداتیں کرکے فرار ہو جاتے تھے،ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی،IT ایکسپرٹس اور تجربہ کار افسران کی مدد سے مختصر وقت میں گرفتار کیا گیا، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ آرگنائزڈ کرائم یونٹ پولیس کی اولین ترجیح ہے،پراسیکیوشن پارٹنرشپ کی مدد سے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،کام کرنے والے اور محنتی پولیس افسران آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے ماتھے کا جھومر ہیں،

اپنا تبصرہ بھیجیں