ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کی زیر صدارت تبدیلی تفتیش بورڈ کا انعقاد

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی)ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کی زیر صدارت تبدیلی تفتیش بورڈ کا
انعقاد.تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ میں ڈویژنل ایس پیز کی شرکت .تبدیلی تفتیش بورڈ میں قتل، زیادتی،چوری، فراڈ اور چیک ڈس آنر کے 30مقدمات زیر بحث آئے.تبدیلی تفتیش بورڈ میں تفتیشی افسران اور فریقین نے اپنے اپنے موقف سے افسران کو آگاہ کیا.مدعی فقیر حسین اور اسلم قتل جبکہ اقصیٰ فرخ چوری کے مقدمات کی تفتیش تبدیلی کے لیے پیش ہوئے،.مدعی ریاض طاہر اغواء، ملک مقصود اور حبیب چوری جبکہ ملک مقصود اور حبیب الرحمن فراڈ کے مقدمات کی تفتیش تبدیلی کے لیے پیش ہوئے،.بورڈ میں افسران نے دونوں فریقین کو سننے کے بعد تبدیلی تفتیش سے متعلق احکامات جاری کیے
ڈاکٹر انوش مسعود نے چند مقدمات میں ناقص تفتیش ثابت ہونے پر تفتیشی افسران کی سرزنش کی اور شوکاز نوٹس جاری کیے
دوران تفتیش میرٹ پر سمجھوتہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، شہریوں کو بروقت اور میرٹ پر انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے ، ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری

اپنا تبصرہ بھیجیں