Media Network Pakistan
لاہور(ایم این پی)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ .انچارج انویسٹی گیشن گلشن راوی وقاص حسین نے اپنی ٹیم کےہمراہ موبائل سنیچرگینگ کے 3ملزمان آصف، ہارون اور شمعون مسیح کو گرفتار کر لیا ،گرفتار ملزمان سے شہریوں سےچھینے گئے 2عدد آئی فون سمیت 8عدد موبائل فونز، 60ہزار نقدی اور اسلحہ برآمد، گرفتار ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں،شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کی طرف سے پولیس ٹیم کو شاباش.