لاہور(ایم این پی)ایس پی ماڈل ٹاون عمارہ شیرازی کی سربراہی میں ڈویژنل کرائم میٹنگ .میٹنگ میں ماڈل ٹاؤن ڈویژن کے تمام ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ اوز کی شرکت .میٹنگ میں ماہ اکتوبر کے کرائم کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔جرائم کی بیخ کنی، سٹریٹ کرائم کی روک تھام کے حوالہ سے جائزہ لیا گیا .ناقص کارکردگی پر 4 ایس ایچ اوز کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری۔ڈی آئی جی آپریشنز کی کرائم کے حوالہ سے زیرو ٹالرنس پالیسی پرمن و عن عملدرآمد کی ہدایت۔تمام ایس ایچ اوز ڈیٹرنس پوائٹس، کرائم ہاٹ سپاٹس کی خود نشاندہی کریں۔زیادہ سے زیادہ ٹائم فیلڈ کو دیں،سیکٹر انچارجز کو خود بریف کرنے کی ہدایت۔ ایس ایچ اوز کی مشاورت سے کرائم سپاٹ و ہالٹنگ پوائنٹس کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا.منشیات فروشوں، عادی مجرموں، عدالتی مفروران کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت۔ پٹرولنگ پر مامور ٹیمیں، سیکٹر انچارجز ایس ایچ اوزکیساتھ رابطے میں رہیں گے۔کائٹ فلائنگ کی روک تھام کیلئے پٹرولنگ ٹیمیں دوران پٹرولنگ خصوصی توجہ رکھیں گی۔ایس پی.دوران ڈیوٹی شہریوں سے متاثر کن رویہ و شائستگی کو اپنا شعار بنائیں۔ ایس پی ڈاکٹر عمارہ شیرازی
ایس پی ماڈل ٹاون عمارہ شیرازی کی سربراہی میں ڈویژنل کرائم میٹنگ کا انعقاد
Media Network Pakistan