لاہور(ایم این پی)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن / پریس کا نفرنس.ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور کی ڈی جی پی آر میں ہیلتھ منسٹر پنجاب کے ہمراہ میڈیا نمائندوں سے گفتگو۔ جعلی انجیکشن اویسٹن تیار کرکے فروخت کرنیوالے ملزمان گرفتار.انویسٹی گیشن پولیس فیصل ٹاؤن۔۔جعلی انجیکشن تیار کرکے فروخت کرنیوالے ملزمان گرفتار.گرفتار ملزمان میں بلال رشید، عاصم خالد اور نسیم شامل، تینوں ملزمان گرفتار ہو کر جو ڈیشل ہو چکے ہیں .گرفتار ملزمان کے ساتھی نوید،ڈاکٹر عاصم عمر مجید اورخاتون گوہیر23-10-2023 عبوری ضمانت پرہیں۔ملزمان آنکھوں کے لیے اویسٹن انجیکشن کے نام سے جعلی انجیکشن تیار کرتے تھے،ملزمان کے انجیکشن کی وجہ سے متعدد لوگوں کی آنکھوں کی بینائی چلی گئی ہے۔گرفتار ملزم بلال رشید اور نوید انجیکشن تیار کرتے تھے جبکہ نسیم انجیکشن ڈیلیوری کا کام کرتا تھا،ملزم عاصم خالد کے پاس لیبارٹری لائسنس تھا جبکہ خاتون گوہیر اور ڈاکٹر عاصم عمر مجید بلڈنگ کے مالک اور اس گروپ کے سرغنہ تھے،مضبوط چالان مرتب کر کے ملزمان کو سخت سزا دلوائی جائے گی،شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے،عمران کشور
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن / پریس کا نفرنس کا انعقاد
Media Network Pakistan