ایس ایس پی انویسٹی گیشن/جینڈر سیل، جائزہ میٹنگ کا انعقاد

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی)ایس ایس پی انویسٹی گیشن/جینڈر سیل، جائزہ میٹنگ کا انعقاد.ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری کی زیر صدارت جینڈر سیل کی کارکردگی بارے جائزہ میٹنگ،فوکل پرسن سمیت تمام ڈویژنل جینڈر سیل انچارجز اور تفتیشی افسران کی شرکت،ڈاکٹر انوش مسعود کا زیر تفتیش مقدمات کا تفصیلی جائزہ، پینڈنگ مقدمات پر انچارجز کی سرزنش،جینڈر سیل کو دیئے گئے اہداف پورے نہ کرنے اور ملزمان کی عدم گرفتاری پر اظہار ناراضی،ناقص کارکردگی پر انچارج جینڈر سیل اقبال ٹاؤن سمیت متعدد تفتیشی افسران کو شوکاز نوٹس جاری،خواتین سے زیادتی واقعات کی رپورٹ پر خود موقع پر پہنچنے، اپنی نگرانی میں شواہد اکٹھے کرنے کی ہدایت، بچوں سے بدفعلی، خواتین سے زیادتی کے مقدمات کی تفتیش میں کوتاہی برداشت نہیں ہو گی، دوران تفتیش میرٹ پر ہرگز سمجھوتہ نہ کریں، مضبوط چالان مرتب کر کے گنہگار کو سزا دلوائیں، خواتین اور بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، شہریوں کو بروقت اور میرٹ پر انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے، شہریوں کی داد رسی کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری

اپنا تبصرہ بھیجیں