آرگنائزڈ کرائم یونٹ ہیڈکوارٹر ماڈل ٹاؤن میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف کااجلاس

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی)آرگنائزڈ کرائم یونٹ ہیڈکوارٹر ماڈل ٹاؤن میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف کااجلاس،اجلاس میں ایس پی AVLS رانا زاہد حسین نے شرکت کی،ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کی اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف کے ڈویژنل ڈی ایس پیز اور انچارجز کااجلاس، اجلاس میں وہیکل سنیچر اور وہیکل چوروں کی گرفتاریوں کا جائزه لیا گیا،ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ لاہور نے ایس پی AVLSکو ہدایت کی کہ واردات والے علاقوں میں سول پارچات میں ڈیوٹی لگاکرملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جائے .لاہور کے داخلی وخارجی راستوں پر چیکنگ کی جائے،کام ہی میرا ایجنڈا ہے، کوالٹی آف انویسٹی گیشن میں بہتری لانے کی ہدایت،زیر تفتیش مقدمات،پینڈنگ روڈز سرٹیفکیٹ،وہیکل چوری کی روک تھام میں پیش رفت کی ہدایت، زیر تفتیش مقدمات کی ایس پی صاحب خود نگرانی کریں، جدید ٹولز،ڈیٹا اینالسز سمیت آٹی ٹی بیسڈ پولیسنگ کا فروغ میری اولین ترجیح ہے، تفتیشی عمل میں نقائص دور کرنے کیلئے پراسیکیوشن افسران کی معاونت لیں،ڈی آئی جی لیاقت علی ملک آرگنائزڈ کرائم .جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کے لیے تمام وسائل اور صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے،شہریوں کی چوری شدہ وہیکلز کو جلد از جلد ٹریس کرکے اصل مالکان کے حوالے کرنے کی ہدایت،بہترین کارکردگی پر افسران کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی، ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں