ایس پی سول لائن حسن جاوید بھٹی کی سربراہی میں قلعہ گجر سنگھ پولیس کی کاروائی

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی)ایس پی سول لائن حسن جاوید بھٹی کی سربراہی میں قلعہ گجر سنگھ پولیس کی کاروائی.ایس ایچ او نے کاروائی کرتے ہوئے04 رکنی سابقہ ریکارڈ یافتہ متحرک موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضہ سے 04 موٹر سائیکل،موبائل، نقدی،غیر قانونی اسلحہ 02 پسٹلز اور گولیاں برآمد.ملزمان کو خفیہ اطلاع ملنے پر اسلحہ سمیت گرفتار کیا.ملزمان ملکر واردات کرتے اور مال مسروقہ آپس میں تقسیم کر لیتے.دوران تفتیش ملزمان کا مختلف مقامات پر وارداتیں کرنے کا انکشاف.گرفتار ملزمان میں حسن ملک، محمد اظہر، رافد علی اور دانش علی شامل مقدمات درج.ایس پی سول لائن حسن جاوید بھٹی کی سٹریٹ کریمنلز کی گرفتاری پر قلعہ گجر سنگھ پولیس ٹیم کو شاباش.جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے متحرک ملزمان کو گرفتار کیا جا رہا ہے,ایس ایچ او قلعہ گجر سنگھ محمد یونس بھٹی

اپنا تبصرہ بھیجیں