Media Network Pakistan
لاہور(ایم این پی)شاہدرہ انویسٹی گیشن پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑی کارروائی پیشہ ور نقب زن گینگ کا سرغنہ ظہور احمد گرفتار.شاہدرہ پولیش نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کے قبضہ سے 130موبائل فونز، 2لاکھ نقدی، 12بوررائفل، 30بور رائفل، 2عدد 7mmرائفل اور 2پسٹل برآمد، گرفتار ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ فیکٹری کے اندر سے موبائل فونز چوری کرنے کی واردات کی تھی، ملزم کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں نقب زنی اور چوری کے متعدد مقدمات ٹریس، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کی طرف سے شاہدرہ پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان .