ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کی زیر صدارت میٹنگ کا انعقاد

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی)ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کی زیر صدارت میٹنگ ،تمام سرکل ڈی ایس پیز کی شرکت،ڈاکٹر انوش مسعود نے تبدیلی تفتیش بورڈ پینڈنگ مقدمات قتل، اقدام قتل اور اشتہاریوں کی گرفتاری بارے جائزہ لیا، ناقص کارکردگی پر ڈی ایس پی سرکل شاہدرہ، رائیونڈ، ڈیفنس، برکی، گلبرگ، مزنگ، اور سول لائنز کو وضاحتی لیٹر جاری،زیر تفتیش مقدمات اور روڈ سرٹیفکیٹس کی پینڈینسی فوری طور پر کلیئر کرنے کی ہدایت، تفتیشی افسران کے ساتھ زیر تفتیش مقدمات کی جلد یکسوئی کےلیے روزانہ میٹنگ کریں،تکمیل چالان اور کیسز یکسو کرنے کےلیے پراسیکیوٹرز سے کوارڈینیشن کریں، ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل اور صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے، جدید ٹولز،ڈیٹا اینا لاسز سمیت آٹی بیسڈ پولیسنگ کا فروغ میری اولین ترجیح ہے، شہریوں کی داد رسی اور میرٹ پر انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیں گے، ڈاکٹر انوش مسعود

اپنا تبصرہ بھیجیں