Media Network Pakistan
لاہور(ایم این پی)انویسٹی گیشن ونگ میں تعینات افسران کی اگلے عہدوں پر ترقی.پولیس افسران کو پروموشنل رینک لگانے کی تقریب، انویسٹی گیشن افسران کی شرکت، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشوراور ایس پی سی آر او آفتاب احمد پھلروان نے افسران کو رینک لگائے،اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اعجاز اور اسسٹنٹ سب انسپکٹرمحمد آصف کو رینک لگائے گئے،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور کی پروموٹ ہونے والے افسران کو مبارکباد،شہریوں کی بھلائی کے لئے مزید دلجمعی سے محنت کریں، بروقت ترقی ہر ملازم کا بنیادی حق ہے جس سےکارکردگی میں مزید بہتری آتی ہے، پولیس افسران بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے شہریوں کےلئے آسانیاں پیدا کریں، اسسٹنٹ سب انسپکٹرمحمد اعجازاور اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد آصف انویسٹی گیشن ونگ میں تعینات ہیں۔