لاہور کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء و طالبات کا انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز کا مطالعاتی دورہ

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی)لاہور کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء و طالبات کا انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز کا مطالعاتی دورہ.ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود اور ایس پی سی آر او آفتاب احمد پھلروان نے طلبا کو بریف کیا.طلباء میں قائد اعظم لا کالج، UCP، FCCU، سپئیریر یونیورسٹی، بلیک سٹون کالج سمیت دیگر یونیورسٹیوں کے طلباء شامل،طلباء و طالبات نے انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز کی مختلف برانچز کا وزٹ کیا،آئی جی پنجاب کی طرف سے طلباء کے لئے پولیس انٹرن شپ شروع کی گئی ہے،طلباء اس سے قبل قربان لائن، خدمت مراکز، پولیس لائنز، تھانہ مزنگ کا وزٹ بھی کر چکے ہیں،پولیس کے تمام شعبے وزٹ کرنے کے بعد طلباء اپنی مرضی کے مطابق 2شعبوں کا انتخاب کریں گے.بعد میں انہیں انتخاب کیے گئے شعبے میں 2ہفتے کا کورس کروایا جائے گا،کورس کے اختتام پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور طلباء و طالبات میں سرٹیفکیٹ تقسیم کریں گے۔انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز میں بہترین تعاون اور ریفریشمنٹ کے لیے پولیس افسران کا شکریہ ادا کیا،

اپنا تبصرہ بھیجیں