مستی گیٹ پولیس نے شہر میں اسلحہ کی سپلائی ناکام بنا دی

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی)سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز کے احکامات کی روشنی میں مستی گیٹ پولیس نے شہر میں اسلحہ کی سپلائی ناکام بنا دی.ایس پی سٹی کی قیادت میں مستی گیٹ پولیس کی کاروائی.اسلحہ سے بھری گاڑی مستی گیٹ پولیس کی گرفت میں.ملزم شہر میں پک اپ گاڑی سے اسلحہ کی ترسیل کر رہا تھا .ملزم کے قبضہ سے 2 عدد رائفل ,13500 گولیاں 9mm پسٹل, 1550 گولیاں 223 بور اور 22000 کارتوس برآمد.ملزم کے زیر استعمال گاڑی کو بھی پولیس تحویل میں لیا گیا.ملزم نور عالم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے, اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑنے پر ایس ایچ او مستی گیٹ محمد اسلم اور ٹیم کو شاباش,غیر قانونی اسلحہ کا کاروبار کرنے والوں کے گرد مزید گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے,شہر کے امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے ہمہ وقت موجود ہیں,ایس پی سٹی سلیمان ظفر

اپنا تبصرہ بھیجیں