لاہور چیمبر اور دلاورحسین فاﺅنڈیشن کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

Media Network Pakistan

لاہور (ایم این پی) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور دلاور حسین فاو ¿نڈیشن نے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت دونوں ادارے پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کی تشخیص ،سستی اور اعلیٰ معیار کی ادویات تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے کام کریں گے۔ لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور اور دلاور حسین فاﺅنڈیشن کے چیئرمین حسن زبیر شیخ نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور نے کہا کہ لاہور چیمبر اپنے ممبران اور ان کے ملازمین کی صحت اور بہبود کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دلاور حسین فاو ¿نڈیشن کے ساتھ شراکت داری پر خوشی ہے جو کہ ذیابیطس کے مرض کی دیکھ بھال کے شعبہ میں ایک صف اول کا ادارہ ہے۔ کاشف انور نے کہا کہ یہ ایم او یولاہور چیمبر کے ممبران کو معیاری صحت کی دیکھ بھال کی خدمات اور ذیابیطس کی تعلیم تک رسائی فراہم کرنے میں مدد کرے گا۔چیئرمین دلاور حسین فاو ¿نڈیشن حسن شیخ نے کہا کہ ذیابیطس ایک سنگین اور ممکنہ طور پر جان لیوا مرض ہے جس سے ہماری آبادی کا تقریبا 26.7 فیصد حصہ متاثر ہے۔ اس میں وہ لوگ شامل ہیں جنہیں معیاری علاج تک رسائی حاصل نہیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ دونوں اداروں کے درمیان اشتراک کے دور رس نتائج برآمد ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں