ایس پی سول لائن اور ایس پی کینٹ سے ظفر محمود چوہدری کی ملاقات

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی)ایس پی سول لائن حسن جاوید بھٹی اور ایس پی کینٹ اویس شفیق سے سینئر وائس پریزیڈنٹ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریزظفر محمود چوہدری کی ملاقات۔ملاقات میں بزنس کمیونٹی کے تعاون سے تھانہ سرور روڈ کی تزئین وآرائش اور تعمیراتی کام کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال۔سینئر وائس پریزیڈنٹ چیمبر آف کامرس ظفر محمود چوہدری نے تھانہ سرور روڈ کی تزئین و آرائش کا اعلان۔ملاقات میں سٹیزن پولیس لائزن کمیٹی کے تحت ترقیاتی کام کرنے سے متعلق مشاورت کی گئی۔نگران وزیر اعلی محسن نقوی کے ویژن کے مطابق لاہور کے تھانوں کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جائے گا۔تھانوں میں بہتر ورکنگ انوائرنمنٹ سے عوام کو ریلیف ملے گا۔ظفر محمود چوہدری نے صوبائی دارالحکومت میں جرائم کی روک تھام میں لاہور پولیس کے کردار کو سراہا۔لاہور پولیس بزنس کمیونٹی کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پر عزم ہے۔ تاجر برادری کو بھرپور سیکورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔ ملاقات میں ایس پی سول لائن حسن جاوید بھٹی، ایس پی کینٹ اویس شفیق سمیت متعلقہ افسران کی شرکت۔

اپنا تبصرہ بھیجیں