2 ماہ بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی) ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں استحکام کے باعث 2 ماہ بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں تاہم ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق وزارت خزانہ، نگران وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد قیمتوں میں ردو بدل کا حتمی فیصلہ کرے گی۔

واضح رہے کہ یکم اگست سے 15 ستمبر کے درمیان پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 78.38 روپے اور 75.73 روپے فی لٹر اضافہ ہو چکا ہے جبکہ نگران حکومت کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا یہ پہلا موقع ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں