Media Network Pakistan
نیویارک(ایم این پی) ہالی ووڈ اداکارہ اور فلم ساز انجلینا جولی نے اداکار براڈ پٹ سے طلاق کے بعد زندگی میں پیش آنی والی مشکلات کھل کر بتادیں۔
ماضی کی نامور جوڑی انجلینا جولی اور براڈ پٹ جنہیں “برینجلینا” کے نام سے بھی جانا جاتا تھا 2005ء میں فلم مسٹر اینڈ مسز کی شوٹنگ کے دوران اپنی محبت سے خوب چرچوں میں آ گئے تھے۔
ایک انٹرویو میں اداکارہ نے براڈپٹ سے طلاق کے بعد پہلی بار بات کرتے ہوئے بتایا کہ “میں قسمت کے بارے میں نہیں جانتی لیکن اتنا ضرور کہہ سکتی ہوں کہ میں اب واپس خود کو حاصل کررہی ہوں کیونکہ میں خود کو کھو چکی تھی”۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس طلاق نے مجھے بکھیر دیا تھا، میرا رشتہ بریڈ سے ختم ہوچکا تھا، جب ہم الگ ہوئے تو میں خود کو پہچان ہی نہیں پا رہی تھی، میں بہت زیادہ ٹوٹ چکی تھی لیکن میں نے اس تجربے سے بہت کچھ سیکھا۔