لاہور(ایم این پی)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور کی زیر صدارت تبدیلی تفتیش بورڈ کا انعقاد.تبدیلی تفتیش سیکنڈ بورڈ میں ایس ایس پی ایڈمن، ڈی ایس پی لیگل اور اے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی شرکت .تبدیلی تفتیش بورڈ میں قتل، اغواء، ڈکیتی، دھوکہ دہی، فراڈ اور چیک ڈس آنر کے 07 مقدمات زیر بحث آئے.تبدیلی تفتیش بورڈ میں تفتیشی افسران اور فریقین نے اپنے اپنے موقف سے افسران کو آگاہ کیا.مدعی عرفان عارف اور وقاص اجمل قتل کے مقدمات کی تفتیش تبدیلی کے لیے پیش ہوئے،.مدعیہ زینب بی بی اور محمد رفیق چوری، سعید سرور چیک ڈس آنر، رانا وکیل فراڈ کے مقدمہ کی تفتیش تبدیلی کے لیے پیش ہوئے،بورڈ میں افسران نے دونوں فریقین کو سننے کے بعد تبدیلی تفتیش سے متعلق احکامات جاری کیے.عمران کشور نے چند مقدمات میں ناقص تفتیش پر تفتیشی افسران کو وارننگ دی اور شوکاز نوٹس جاری کیے.دوران تفتیش میرٹ پر سمجھوتہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، عمران کشور
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور کی زیر صدارت تبدیلی تفتیش بورڈ کا انعقاد
Media Network Pakistan