Media Network Pakistan
لاہور(ایم این پی) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی حنا الطاف اور آغا علی کی جدائی کی خبریں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر سرگرم ہیں۔
ان خبروں نے اس وقت سوشل میڈیا پر تہلکہ مچایا جب صارفین نے نشاندہی کی کہ دونوں نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام سے ان فالو کردیا ہے۔
خیال رہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا بلکہ جون 2021 میں بھی اس جوڑی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے سب کو ہی فالو کرنا ترک کردیا تھا جس کے بعد یہ خبریں منظرِ عام پر آئی تھیں کہ دونوں نے ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلی ہیں۔
واضح رہے کہ حنا الطاف نے مئی 2020ء میں ساتھی اداکار آغا علی عباس سے خاموشی سے شادی کی تھی، شادی کے بعد دونوں ایک ساتھ سکرین پر بھی دکھائی دئیے اور شادی سے قبل بھی انہیں ایک ساتھ دیکھا جاتا رہا تھا۔