زہرہ عامر کو الٹی شرٹ پہن کر تصاویر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا

Media Network Pakistan

لاہور (ایم این پی) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ زہرہ عامر کو الٹی شرٹ میں تصویریں بنانا مہنگا پڑ گیا۔

ڈرامہ سیریل “فتور” اور “بدذات” میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ زہرہ عامر سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں، اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر اپنی مداحوں کیلئے پیش کیں جس میں انہیں ایک باغ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

مذکورہ تصاویر میں جو چیز قابل غور تھی وہ زہرہ عامر کی زیب تن کی ہوئی شرٹ تھی جو انہوں نے منفرد بنانے کی غرض سے الٹی پہن رکھی تھی۔ایک بلیک اینڈ وائٹ تصویر کے ساتھ دو رنگوں سے بھری تصویروں میں اداکارہ کیمرے کے سامنے مختلف زاویے سے پوز دیتی دکھائی دے رہی ہیں جبکہ ہاتھ میں پھول بھی موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں