Media Network Pakistan
لاہور(ایم این پی)خود کے ساتھ ہونے والی واردات سے متاثر ہوکر اپنا گینگ بنانے والے ملزمان گرفتار .اچھرہ پولیس کی کارروائی، گندہ نالہ پل شادمان سے2 رکنی گینگ گرفتار .ملزم مبشر کیساتھ 13 سال قبل شیخوپورہ روڈ پر چوری کی واردات ہوئی تھی .جس کے بعد ملزم مبشر نے واردات کے بعد ساتھی فرحان سے مل کر اپنا گینگ بنا لیا اورابتک ملزمان 57 سے زائد چوری، ڈکیتی کی وارداتیں کر چکے ہیں .ملزمان واردات کرنے کے بعد تریڈے والی ضلع شیخوپورہ فرار ہو جاتے تھے .دونوں ملزمان 57 سے زائد مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں .ملزمان مبشر، فرحان سے چوری شدہ 2 موٹر سائیکلیں و پستول برآمد، مقدمہ درج .ایس پی ماڈل ٹاؤن کی اچھرہ پولیس ٹیم کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان