پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا رشتہ ازدواج میں منسلک

Media Network Pakistan

اودے پور(ایم این پی) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور سیاستدان راگھو چڈھا بالآخر گزشتہ روز شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا نے ریاست راجستھان کے شہر اودے پور میں اپنے اہلخانہ اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں ایک شہانہ انداز میں شادی کی۔

دونوں کی شادی روایتی پنجابی انداز میں ہوئی جہاں انہوں نے اپنے اہلخانہ اور قریبی دوست احباب کے سامنے پھیرے لیے۔

اس نئے شادی شدہ جوڑے نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شادی کی تصاویر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ “ناشتے کی میز پر پہلی بات چیت سے ہی ہمارے دل کو پتہ چل گیا تھا، ایک طویل عرصے سے اس دن کا انتظار کر رہی تھی، آخر کار مسٹر اور مسز بننے پر بہت خوش ہوں!”

اپنا تبصرہ بھیجیں