ٹرانسفامرلگوانے کا جھانسہ،لیسکوملازم باپ بیٹوں نےشہری کے15لاکھ ہڑپ کرلیے

Media Network Pakistan

لاہور (ایم این پی) لیسکو ملازم باپ بیٹو ں نے نیاٹرانسفارمرلگواکردینے کا جھانسہ دے کر شہری کے15لاکھ روپے ہڑپ کرلیے۔رقم کی واپسی کے مطالبے پر شہری پرتشدد،سنگین نتائج کی دھمکیاں۔شہری نے انصاف کی فراہمی کیلئے چیف لیسکوہیڈکوارٹرلاہورکو درخواست دیدی۔ملزمان کے خلاف محکمانہ کارروائی اورفراڈکامقدمہ درج کرنے کامطالبہ۔ لیسکو ملازم مبشرعلی جنجوعہ نے اپنے بھائی ایس ڈی او لیسکوہیڈکوارٹرمدثرعلی جنجوعہ اوروالدمنیرعلی جنجوعہ(انچارج گرڈاسٹیشن) کے ساتھ مل کر عرفان مسیح کو”100کے وی“ ٹرانسفارمرلگواکردینے کی یقین دہانی کرواکر18لاکھ روپے میں معاملات طے کیے۔15لاکھ روپے بذریعہ بینک ٹرانزیکشن وصول کرلیے اور بقایا رقم کام ہونے پر دینے کا وعدہ کرلیا گیا۔ٹرانسفارمر نہ لگنے پرعرفان نے اپنی رقم واپس مانگی توباپ بیٹو ں نے اپنے سرکاری دفتر میں عرفان کو تشددکا نشانہ بنایا جس پر اس کے دوستوں نے جان چھڑوائی۔”تم ہمارا کچھ نہیں بگاڑسکتے جوکرنا ہے کرلو“ملزمان نے شہری کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کردیں۔محکمہ میں موجود ایسی کالی بھیڑیں ایمانداراور محنتی افسران کا نام خراب کررہی ہیں جن کو محکمہ سے نکال باہرکرنا چاہئے ایسے ملازمین ادار ہ کے نام پر بدنما داغ ہیں جس کا صفایابہت ضروری ہے۔مظلوم شہری عرفان مسیح نے وزیراعلیٰ پنجاب، چیئرمین واپڈا سمیت اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ فراڈیے باپ بیٹوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے اور میر ی رقم ریکوکرائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں