لاہور(ایم این پی) محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کی لاہور ریجن میں وارڈر اور لیڈی وارڈر (گریڈ-07) کی بھرتی کیلئے اہل امیدواروں کا اعلان.فزیکل ٹیسٹ ، تحریری امتحان اور انٹرویو میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے 609 امیدواروں کو لاہور ریجن میں بھرتی کیلئے اہل قرار دیا گیا ہے۔بھرتی کیلئے اہل امیدواروں میں میٹرک میں اے پلس گریڈ حاصل کرنے والے 161 ، اے گریڈ حاصل کرنے والے 278 اور بی گریڈ حاصل کرنے والے 175 امیدوار شامل ہیں۔ میٹرک میں سی گریڈ حاصل کرنے والا کوئی بھی امیدوار بھرتی کیلئے اہل قرار نہ پایا ہے۔بھرتی میں شامل حافظ قرآن امیدوار کا رزلٹ روک دیا گیا ہے ، جس کی سند کی تصدیق کے بعد اضافی نمبر شامل کر کے بھرتی کا فیصلہ کیا جائے گا۔تمام اہل امیدوار مؤرخہ 26 ستمبر ، 2023 بروز منگل سے اپنی مقررہ کردہ تاریخ پر تصدیق کیلئے اپنی اصل میٹرک کی سند ، اصل شناختی کارڈ اور اصل ڈومیسائل لاہور ریجن دفتر میں جمع کروائیں گے۔ تمام اہل امیدواروں کو انکی مقررہ تاریخ کی اطلاع بذریعہ ایس ایم ایس کر دی جائے گی۔سرگودھا ، بہاولپور اور ملتان ریجن میں بھی بھرتی کیلئے اہل امیدواروں کا اعلان کل تک کر دیا جائے گا۔آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نزیر کا کہنا ہے کہ بھرتی کے تمام مراحل کو حکومت پنجاب کی جانب سے تشکیل شدہ کمیٹی کی زیر نگرانی شفافیت کے ساتھ مکمل کیا گیا ہے۔ بھرتی کیلئے اہل امیدواروں میں زیادہ تر وہی امیدوار شامل ہیں جن کے میٹرک میں اے پلس اور اے گریڈ ہیں ، جو کہ بھرتی کو میرٹ کی بنیاد پر مکمل کیئے جانے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
لاہور ریجن میں وارڈر اور لیڈی وارڈر (گریڈ-07) کی بھرتی کیلئے اہل امیدواروں کا اعلان
Media Network Pakistan