لاہور (ایم این پی) تھائی لینڈ کے سفیر چاکریڈ کرائچائیونگ نے کہا ہے کہ تھائی ایئرویز پاکستان کے لیے اپنے فضائی روابط دوبارہ شروع کررہی ہے ۔ اسلام آباد سے چار جبکہ کراچی اور لاہور سے ہفتہ وار پانچ پروازیں شروع کی جائیں گی۔ وہ لاہور چیمبر میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور ،سینئر نائب صدر ظفر محمود چوہدری، نائب صدر عدنان خالد بٹ نے بھی اس موقع پر خطاب کیا ۔سفیر نے کہا کہ پاکستان تھائی لینڈ کے لیے وسطی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے لیے گیٹ وے ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی فوڈ، آم، حلال انڈسٹری اور حلال کاسمیٹکس کے شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ کی وسیع گنجائش ہے۔ لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے پاکستان میں سرمایہ کاروں کے لیے منافع کی واپسی اور ایل سی کھولنے کے بارے میں سفیر کے خدشات کو دور کرتے ہوئے یقین دلایا کہ پاکستان میں خصوصی سرمایہ کاری سہولیاتی کونسل ون ونڈوآپریشن کے ذریعے سرمایہ کاروں کو سہولیات مہیا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ سفیر نے کہا کہ تھائی لینڈ سیاحت، ہاسپٹلٹی اور ہوٹل و ریسٹورنٹ انڈسٹری میں تھائی لینڈ کے وسیع تجربے سے استفادہ کرے۔ انہوں نے پائیدار سیاحت کو فروغ دینے کے لیے ورثہ کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا اورتاریخی اور ثقافتی ورثے کو شاندار طریقے سے برقرار رکھنے پر پاکستان
پاکستان کے لیے تھائی لینڈ کی پروازیں دوبارہ شروع کی جائیں گی: سفیر تھائی لینڈ
Media Network Pakistan